الباما (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست الباما میں سالِ نو کی تقریب میں فائرنگ ، بھگدڑ مچنے سے 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے،فائرنگ کرنے والا تاحال گرفتار نہ ہوسکا۔تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست الباما میں سالِ نو کی تقریب میں فائرنگ کا واقع پیش آیا جس سے 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے،نامعلوم شخص کی فائرنگ کی وجہ سے تقریب میں بھگدڑمچ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔تقریب میں فائرنگ کرنے والے شخص کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔اس سے قبل نیو یارک کے ٹائمز اسکوائر میں نیو ائیر کی تقریبات کے دوران تین پولیس اہلکاروں پر بغدے سے حملے کا واقعہ پیش آیا۔مشتبہ شخص ایک افسر کے پاس پہنچا اور اس کے سر پر بغدے سے وار کرنے کی کوشش کی، اس کے بعد اس نے دو مزید اہلکاروں کے سر پر وار کیا۔