ٹوکیو(نیوز ڈیسک) زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں خطرناک زلزلے کی پیش گوئی ہے،زلزلے کے بعد کی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو خوراک کا سلسلہ جاری رہے اس کے لیے جاپان نے ابھی سے کام شروع کردیا اس کے لیے جاپان وینڈنگ مشینیں نصب کر رہا ہے۔ تجرباتی بنیادوں پر جاپان کے ساحلی علاقے اکو میں ایک مشین لگائی گئی ہے جس کے ذریعےہنگامی صورتحال میں بھی عوام کو کھانے پینے کی اشیا مفت فراہم کی جائیں گیں۔ وینڈنگ مشینوں میں 150 ایمرجنسی فوڈ اٹئمز ،سوڈے کی 300 بوتلیں اور حفظان صحت کی چیزیں شامل ہیں بھی رکھی گئی ہیں۔
