لندن(نیوزڈیسک)2022ء کے دوران میں 45000 سے زیادہ تارکینِ وطن مین لینڈ یورپ سے آبی گذرگاہ عبورکرکے برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت کے فراہم کردہ اعدادوشمار میں بتایاگیاکہ یہ تعدادگذشتہ سال برطانیہ آنے والے 17ہزارافراد سے زیادہ ہے۔یورپ سے غیرملکیوں کی آمد کنزرویٹو حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی مسئلہ بن چکی ہے۔اس نےغیر قانونی امیگریشن کوکم کرنے اورلوگوں کو سرحدعبورکرانے والے اسمگلنگ گینگوں کوتوڑنے کا وعدہ کیا ہے۔مجموعی طورپر45ہزارافراد نے گذشتہ سال دنیا کی مصروف ترین بحری گذرگاہوں میں سے ایک کے ذریعےخطرناک چھوٹی کشتی کے ذریعے کراسنگ کی،جبکہ اس کے مقابلے میں 2021 میں 28،526 افراد نےسرحد عبورکی تھی۔گذشتہ ماہ اس آبی چینل میں تارکین وطن سے بھری ایک چھوٹی کشتی کے منجمد درجہ حرارت میں الٹنے سے چارافراد ہلاک ہو گئے تھے۔علاقے میں ماہی گیروں کی ایک کشتی نے ٹھنڈے پانی سے 43 افراد کو نکال لیاتھا۔