اہم خبریں

پاکستانی ہندوؤں کی استھیوں کو گنگا میں بہانے کیلئے لواحقین کو بھارتی ویزے جاری کرنے کا عندیہ

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کی جانب سے اسپانسر شپ کی شرط پر نظر ثانی کے بعد تاریخ میں پہلی مرتبہ کراچی کے مندروں اور شمشان گھاٹ میں رکھی پاکستانی ہندوؤں کی 426 استھیوں کو لواحقین کے ہمراہ ہریدوار گنگا(بھارت)میں بہانے کی امید بندھ گئی۔تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے جیتے جی تو پاکستانی ہندو یاتریوں کو بھارت میں داخل نہ ہونے دیا،لیکن مرنے کے بعد ان کی استھیاں گنگا میں بہانے کیلئے 10 روزہ ویزہ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا،ماضی میں انڈین حکومت قانونی دستاویزات کے باوجود ویزے کی درخواست مسترد کردیتی تھی۔

متعلقہ خبریں