اہم خبریں

پاکستان کے کشیدہ سیاسی حالات پر نظر ہے، امریکہ کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں کشیدہ سیاسی حالات ، امریکہ کا بھی موقف سامنے آگیا ، ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پاکستانی سیاسی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستانی کی سیاسی صورتحال کو مانیٹر کررہا ہے ۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پاکستان کی سیاسی جماعتیں جمہوری اقدارکی پاسداری کریں گی ، جمہوری اقدار کا نفاذ ، آزادی اظہار رائے، قانون کی عملداری کا اطلاق سب پر ہونا چاہیے ۔ پاکستان میں تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملوں پر دکھ ہوا۔

متعلقہ خبریں