برسلز(نیوزڈیسک)مغربی ممالک نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو ایف 16 لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر بائیڈن نے کہا کہ یوکرینی صدرزیلنسکی نے ایف 16 طیارے روسی سرزمین پر استعمال نہ کرنے کی یقین دہانی کروا ئی ہے،ان کا کہناتھاکہ یوکرین میں جہاں روسی فوج موجود ہے ایف 16 طیارے وہاں استعمال کیے جائیں گے۔
