اہم خبریں

نریندرامودی کاپاکستان کیساتھ تعلقات معمول پر لا نے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نےجی 7 سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کیساتھ ’معمول کے اور ہمسایہ تعلقات‘ چاہتے ہیں ۔تاہم انہوں نے اس معاملے پر بھارت کے بار بار دہرائے جانیوالے مؤقف کو دہرایا اور کہا کہ ’دہشتگردی اور دشمنیوں سے پاک ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری اسلام آباد پر ہے۔ بھارتی زیراعظم کا کہنا ہ کہ ’چین کیساتھ معمول کے دو طرفہ تعلقات کیلئے سرحدی علاقوں میں امن اور سکون ضروری ،بھارت اپنی خودمختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے مستقبل میں بھارت چین تعلقات کی ترقی باہمی احترام، باہمی حساسیت اور باہمی مفادات پر مبنی ہوسکتی ہے’۔

متعلقہ خبریں