واشنگٹن(نیوزڈیسک)یوکرائن میں جنگی جرائم کیخلاف امریکہ ایک بار پھر روس کیخلاف سرگرم ہوگیا ۔ جی سیون سٹیک ہولڈرز اور دیگر عالمی شراکت داروں کے اجلاس میں روس کو جوابدہ ٹھہرانے کا عہد کرتے ہوئے مزید 300 سے زائد نئی پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ دیدیا ، پابندیوں کا اطلاق 22 افراد ، 104 اداروں اور 20 ممالک میں روس کے دائرہ اختیار کو محدود کرنا شامل ہے ۔ روس کے اضافی اقتصادی اقدامات اٹھانے والے اداروں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ نئی پابندیوں کے جواب میں رو س نے بھی امریکہ کیخلاف بڑااقدام اٹھا لیا۔ سابق امریکی صدر بارک اوبامہ سمیت 500 امریکی شہریوں پرپابندی عائد کردی
