ٹوکیو(نیوزڈیسک) چین کیخلاف امریکی اثرورسوخ بڑھانےکیلئے جی سیون ممالک کا اہم اجلاس آج ہوگا، اہم فیصلے متوقع۔ تفصیلات کے مطابق جی سیون ممالک کا اجلاس آج ہیروشیما میں شروع ہو رہا ہے ،شرکت کے لیے امریکی صدرجوبائیڈن، برطانوی وزیراعظم سمیت دیگر رُکن ممالک کے سربراہان ہیروشیما پہنچ گئے۔بعد ازیں امریکی صدر نے جاپانی وزیراعظم فومیوکشیدہ سے ہیروشیما خصوصی ملاقات کی، دونوں سربرہان نے خطے میں چینی اثر ورسوخ کیخلاف امریکا جاپان دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔
