کابل(نیوزڈیسک)افغانستان حکومت میں اچانک بڑا رد وبدل دیکھنے میں آیا، مرکزی رہنما طالبان ملا ہیبت اللہ آخوندزاد نے خرابی صحت کے باعث وزیراعظم محمد حسن اخوند کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹادیا ان کی جگہ نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور مولوی عبدالکبیر کو نیا وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق ملاں محمد حسن اخوند کچھ دنوں سے بیمار تھے جو فرائض منصبی کی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل نہیں تھے جس کی وجہ سے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نیا وزیراعظم منتخب کردیاطالبان رہنما نے مزید ایک حیران کن اقدام اٹھاتے ہوئےسرکاری ترجمانوں اور میڈیا اہلکاروں کو قندھار منتقل ہونے کی ہدایت کردی ۔ جس میں اہم سرکاری ترجمان ذبیح اللہ مجاہد بھی شامل ہیں ۔ طالبان کمانڈر ملا ہیبت اللہ آخوندزاد نے انعام اللہ سمنگانی کو قندھار میں ثقافت اور اطلاعات کا سربراہ بھی مقرر کردیا۔
