ماسکو(نیوزڈیسک)روس کا ایک ہیلی کاپٹر بریانسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا، یہ علاقہ یوکرین کے قریب واقع ہے۔روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایمرجنسی سروسز کے عہدیدار نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیلی کاپٹر کے انجن میں آگ لگ گئی تھی۔دوسری طرف روس کے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہیلی کاپٹر آسمان میں ہی پھٹ گیا اور پھر بھڑکتے شعلوں کے ساتھ زمین پر آگرا،غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق یہ ایم آئی 8 ساخت کا ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر تھا جو میزائل لگنے سے تباہ ہوا ہے۔
<iframe width=”860″ height=”484″ src=”https://www.youtube.com/embed/HtWXVhXYbjc” title=”LIVE || Chairman Tehreek-e-Insaf Imran Khan's important address to the nation” frameborder=”0″ allow=”accelerometer; autoplay; clipboard-write; encrypted-media; gyroscope; picture-in-picture; web-share” allowfullscreen></iframe>