اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) چیئر مین تحر یک انصا ف کو بڑا ریلیف مل گیا ،اسلا م آ با د ہا ئی کو رٹ نے تما م مقدما ت میں عمران خان کی ضمانت منظور کرلی ، اور ملک بھر میں کسی مقدمے میں پیر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم، حکومت عمرا ن خان کو کسی بھی مقدمے میں 17 مئی تک گر فتا ر نہیں کر سکتی ، ، القادر ٹر سٹ کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی، معزز جج نے ریمارکس دیے کہ ہم عمران خان کو دو ہفتے کیلئے عبوری ضمانت دے رہے ہیں، بشری بی بی کی انکوائری رپورٹ نہ ملنے کی درخواست پر بھی نیب کو نوٹس جاری کردیے، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ضمانت قبل ازگرفتاری اور حفاظتی ضمانت کی درخواست ہے،درخواست9 مئی کو دائر کررہے تھے کہ عمران خان کو گرفتار کرلیاگیا، وارنٹ گرفتاری تب جاری ہوں گے جب بار بار بلانے کے باوجود ملزم پیش نہ ہو ،دورا ن سما عت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا عمران خان نے نیب کا نوٹس کسی عدالت میں چیلنج کیا، نیب نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 2 نوٹسز بھیجے تھے،،اس کیس میں ایک ہی بھیجا،ہم نے سمجھا نیب نے دوبارہ نوٹس جاری نہیں کیا تو معاملہ ختم ہوگیا۔
