اہم خبریں

بھارتی وزیراعظم کی والدہ 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، مودی نے تصدیق کردی

دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں ، مودی نے ٹویٹر پر تصدیق کر دی۔جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی والدہ ہیرابین مودی 99 برس کی عمر میں چل بسیں، وہ گجرات کے کارڈیولوجی اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں گزشتہ رات ان کی طبیعت ناساز ہوئی جس کی وجہ سے وہ جان بھر نہ ہوسکیں اور انتقال کر گئیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ماں کی ایک بات ہمیشہ یاد رہتی ہے کہ ذہانت سے کام لو اور زندگی پاکیزگی کے ساتھ گزارو۔

متعلقہ خبریں