اہم خبریں

برطانیہ ،عبدالخالق قادری خاندان کےچار کونسلرز منتخب ، نئی تاریخ رقم

برطانیہ(نیوزڈیسک)والسال برطانیہ میں مقیم ممتاز کشمیری سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت اور لیبر پارٹی والسال برطانیہ کے اہم رہنما عبدالخالق قادری نے برطانیہ میں بھی تاریخ رقم کر دی ہے عبدالخالق قادری وینس راجپوت ویلفئر ٹرسٹ کے بانی اور والسال جامع مسجد کے روح رواں ہیں ان کے بیٹے خضر حسین قادری چوتھی مرتبہ بھاری اکثریت سے کونسلر منتخب ہوئے ہیں وہ لیبر پارٹی کے مقامی چئیرمین بھی ہیں خالق قادری کی بیٹی صائقہ نسرین قادری اور پوتی فرخانہ مظہر قادری اور ان کی فیملی کی رکن حاجرہ بشیر نے بھی لوکل باڈی الیکشن میں لیبر پارٹی کی طرف سے حصہ لیا،اور بھاری اکثریت سے منتخب ہو کر تاریخ رقم کی،یہ صرف فیملی کے لیے ہی نہیں بلکہ پورے آزاد کشمیر کے لیے فخر کی بات ہے کہ ایک ہی فیملی سے چار کونسلرز کا منتخب ہونا بہت بڑا اعزاز ہےاس کامیابی کے پیچھےجناب عبدالخالق قادری کی بے پناہ محنت اور لوگوں کی شب و روز خدمت کے ثمرات ہیں،جو وہ طویل عرصے سے بلا امتیاز کر رہے ہیں۔خالق قادری نامور کشمیری لیجنڈ سردار محمد عبدالقیوم خان سابق صدر و وزیراعظم آزادکشمیر کے دیرینہ ساتھی ہیں اور ان کا خاندان طویل عرصہ سے مسلم کانفرنس کے ساتھ وابستہ ہےاور پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اوورسیز بھی ہیںبرطانیہ میں ایسی منفرد کامیابی کی مثال کم ہی ملتی ہے۔ برطانیہ کی سیاسی و سماجی تنظیموں اور اہم شخصیات عبدالخالق قادری کو اس بے مثال کامیابیوں پر مبارک بادیں دے رہے ہیں اور دعا گو ہیں کہ ان کا خاندان اسی طرح کامرانیاں حاصل کرتا رہے اور کمیونٹی کے لئے سودمند ثابت ہو۔

متعلقہ خبریں