مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)فلسطینی مرکز برائے شماریات نے بتایا ہے کہ سال2022 کے اختتام تک دنیا میں فلسطینیوں کی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ سے بڑھ جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق نئے سال کی آمد سے پہلے فلسطین میں فلسطینیوں اور یہودیوں کی تعداد یکساں ہوجائے گی۔ مرکز شماریات کا مزید کہنا تھا کہ سرزمین فلسطین پر آباد فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 71 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ واضح رہے کہ عرب ملکوں میں 64 لاکھ فلسطینی جلاوطنی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
