لندن(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف لندن پہنچ گئے آج برطانیہ کے نئے بادشا چارلس کی تاج پوشی تقریب میں شرکت کرینگے، برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوگی ۔شاہ چارلس کی تاج پوشی پر 10 کروڑ پاؤنڈ یعنی 35 ارب روپے خرچہ آئے گا، تاج پوشی تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان ، اہم سیاسی شخصیات بھی لندن پہنچگئیں۔شاہ چارلس تاج پوشی تقریب میں روایت سے ہٹ کر فوجی لباس پہنیں گے۔شاہ چارلس 10 بجے بکنگھم پیلس سے ویسٹ ڈائمنڈ جوبلی بگھی میں نکلیں گے، 2 ہزار 300 مہمان ان کے منتظر ہوں گے، شاہی سواری کا روٹ صبح 6 بجے عوام کیلئے کھولا جائے گا، شاہ چارلس کو دیکھنے کیلئے لاکھوں افراد سینٹرل لندن کا رخ کریں گے۔ تقریب 2 گھنٹے تک جاری رہے گی۔ بادشاہ کو تاریخی اشیاء پیش کی جائیں گی۔ حلف اٹھانے کے بعد تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا جائے گا، ایک بجے دن شاہ چارلس اور ملکہ واپس بکنگھم پیلس جائیں گے جہاں مسلح افواج کے دستے سلامی پیش کریں گے۔بعد ازاں شاہ چارلس شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ پیلس کی بالکونی پر آئیں گے، جہاں انہیں طیارے سلامی پیش کرینگے۔ فضائی کرتب دکھانے والے ریڈ ایروز طیارے بھی شامل ہونگے۔ تاج پوشی کے بعد ملک بھر میں بگل بجیں گے اور توپوں کی سلامی پیش کی جائے گی۔
