اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چینی وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے ،اہم ملاقاتیں متوقع۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ چن گانگ دو روزہ دورے پر آج پاکستان آئیں گے ، وہ آج اسلام آباد پہنچیں گے۔ ان کے دورے کے دوران سہ فریقی مذاکرات میں شرکت کے علاوہ پاکستان سے دو طرفہ مذاکرات بھی ہونگے ۔اسلام آباد میں پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ سربراہی میں پاک چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ بھی ہوگا جس میں علاقائی خوشخالی ،اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ سمیت دیگر کثیر جہتی تعاون کے منصوبے پر بات ہوگی۔ واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں، یہ اُن کا منصب سنبھالنے کے بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔
