اہم خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی ہم منصب جے شنکر سے مصافحہ ایک رسمی عمل تھا،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ

بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی ہم منصب جے شنکر سے مصافحہ ایک رسمی عمل تھا،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی ہم منصب جے شنکر سے مصافحہ ایک رسمی عمل تھا۔ ابھی تک سب کچھ ٹھیک ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا بھارتی ہم منصب جے شنکر سے مصافحہ ایک رسمی عمل تھا،ایک وزیرخارجہ اسی طرح خیر مقدم کیا گیا جیسے دوسروں کا کیا ۔انہوں نے کہا کہ جولائی میں ہونے والے (ایس سی او ) شنگھائی تعاون تنظم اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف کی شرکت سے متعلق ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ایس سی او اجلا س کے حوالے سے بھارتی میزبانوں نے ابھی تک کوئی شکایت کا موقع نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں