اہم خبریں

امریکہ میں پرتشدد واقعات میں اضافہ،ہسپتال فائرنگ میں 1خاتون ہلاک ،4 زخمی

اٹلانٹا (نیوز ڈیسک) امریکہ میں پرتشدد واقعات میں اضافہ،ہسپتال فائرنگ میں 1خاتون ہلاک ،4 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا کے ایک اسپتال میں فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک اور چار خواتین زخمی ہوگئیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق امریکی نوجوان نے اٹلانٹا کے اسپتال میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 1 خاتون ہلاک اور 4 زخمی ہو گئیں جبکہ ملزم گرفتار، واقعہ کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔ واضح رہے کہ امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا فائرنگ کا واقع ہوا جس پر اٹلانٹا پولیس کے ڈپٹی چیف چارلس ہیمپٹن نے کہا کہ مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس کی شناخت 24 سالہ ڈیون پیٹرسن کے نام سے ہوئی جس کے حوالے سے مزید تحقیقات سے کی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ خبریں