اہم خبریں

شادی تقریب سے نکلتے ہی دلہا اور دلہن کو گاڑی نے کچل دیا

نیویارک(نیوزڈیسک) امریکی ریاست جنوبی کیرولا میں شادی کی تقریب ختم ہونےکے بعد دلہا دلہن کے ہمراہ گولف کارٹ میں گھر جارہے تھے کہ نشے میں دھت خاتون کار سوار نے دلہن اور دولہے کو کچل دیا۔ افسوسناک واقعہ جنوبی کیرولائنا میں پیش آیا تیزرفتار کار نے گولف کارٹ کو عقب سے ٹکر ماری جس پر نوبیاہتا جوڑے کئی فٹ فضا میںبلند ہوکر قلابازیاں کھاتے ہوئے گر گئے۔حادثے میں دلہن سمانتا موقع پر جان کی بازی ہار گئی جبکہ دلہا آرک ہچنسن حادثے میں شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال میں منتقل کیاگیا جہاں زخمی کی حالت تشویشناک ہے ۔کار سوار نشے میں دھت تھی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں