اہم خبریں

موسمیاتی تبدیلوں کے خطرات ،اے ڈی بی نے15 ارب ڈالر کے نئے منصوبے کا اعلان کردیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کلائمیٹ چینج فنانسنگ کے نئے پروگرام کا اعلان کردیا۔موسمیاتی تبدیلوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ایشیائی ممالک کو 15 ارب ڈالر دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کلائمیٹ چینج فنانسنگ پروگرام کے تحت ایشیائی ممالک کو موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے 15 ارب ڈالر دے گا۔ آئی ایف کیپ فنانسنگ پروگرام کے تحت 2030 تک 100 ارب ڈالرز کے فنڈز کا منصوبہ ہے، ایشیاء پیسفک ریجن میں موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے قدرتی آفات میں اضافہ ہو سکتا ہے ، اس منصوبے کے تحت ڈونرز ممالک کی جانب سے ہر ایک ڈالر کے بدلے 5 ڈالرز دیئے جائیں گے، جبکہ متاثرہ ممالک کو 3 ارب ڈالرز کی گارنٹی پر 15 ارب ڈالرز کے قرضے دیے جائیں گے ۔

متعلقہ خبریں