بمبئی (نیوزڈیسک)بھارت یورپی یونین کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑی منڈی میں بدل گیا۔ 2022 سے جنوری سنہ 2023 تک یورپ نے بھارت سے ریفائنڈ پیٹرولیم برآمدکی مقدار بڑھ ایک کروڑ 16 لاکھ ٹن کردی۔ یورپی یونین ان 20 ممالک میں سرفہرست جو بھارت سےریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرتا ہے۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق روس کی پابندی کے بعد بھارت یورپی یونین کی بڑی مارکیٹ بن چکا ہے ۔امریکہ کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کےباوجود بھارت بڑی مقدار میں روس سے خام تیل خرید رہا ہے۔ زرائع کے مطابق مارچ میں روس کے نائب وزیر اعظم الیگزینڈر نوواک نے بتایا تھا کہ گذشتہ ایک سال میں بھارت کو پٹرولیم کی مد میں22 فیصد اضافہ ہوا۔بھارت کی پرائیویٹ آئل ریفائنریز روس سے تیل کی بڑھتی ہوئی سپلائی کا فائدہ اٹھا رہی ہیں ، یورپ کو بہترین مارکیٹ کے طور پر دیکھ رہی ہیں۔















