لندن(نیوزڈیسک) پاکستان کی پہلی خاتون ماہر تعمیرات پروفیسر یاسمین لاری کو خود سے تعمیر کردہ گھروں کی تعمیر پر برطانوی رائل گولڈ میڈل ایوارڈ کیلئے رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس نے منتخب کرلیا۔شاہی گولڈ میڈل یاسمین لاری کو جون 2023 میں پیش کیا جائے گا۔یاسمین لاری نے کئی شاہکار عمارتوں کو ڈیزائن کیا ، اب چونے ، مٹی سے بنی تعمیرات کو فروغ دے رہی ہیں جو کاربن فٹ پرنٹ کم کرنے کیساتھ سستی اور پائیدار بھی ہیں۔ماہر تعمیرات یاسمین لاری کے موسمیاتی تبدیلی ، قدرتی آفات سے بے گھر افراد کیلئے ماحول دوستتعمیرات کی خدمات پرعالمی سطح پر بڑی پذیرائی مل رہی ہے رائل گولڈ میڈیل ایوارڈ برطانوی بادشاہ کی جانب سے منظور کیا گیا۔
