اہم خبریں

طالبان تمام طبقات پر مشتمل نمائندہ حکومت بنائیں ، سابق صدر افغانستان حامد کرزئی کی اپیل

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) سابق صدر افغانستان حامد کرزئی نے کہا کہ طالبان تمام طبقات پر مشتمل حکومت بنائیں،مشاورت کر کے نیا آئیں بنایا جائے،افغانستان میں کرپشن کا ذمہ دار امریکہ ہے، بائیڈن انتظامیہ افغانستان کے منجمد فنڈز بحال کرے، ملک کی موجودہ صورتحال کےذمہ دار امریکہ اورافغانستان ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر افغانستان حامد کرزئی نے امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کیلئے بہتر ہے کہ وہ تمام طبقات پر مشتمل حکومت بنائیں، وسیع تر ڈائیلاگ کیا جائے،نیا آئیں بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں افغانستان کو امریکہ،روس اور چین کے درمیان اختلافات کا مرکز دیکھنا نہیں چاہتا، جو 19ویں اور 20ویں صدی میں ہوا وہی اب ہوتا نظر آ رہا ہے، میں یہ بھی نہیں چاہتا کہ طالبان حکومت ٹوٹ جائے۔ انہوں نے اس بات کا دعویٰ کیا کہ میری طالبان کے سینئر لیڈر سے بات ہوتی رہتی ہے، طالبان متفق ہیں کہ تمام طبقات پر مشتمل حکومت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نمائندہ حکومت قائم ہونی چاہیے،ملک کی موجودہ صورتحال کےذمہ دار امریکہ اورافغانستان ہیں، بائیڈن انتطامیہ کو چاہیے کہ وہ افغانستان میں استحکام لائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ حقیقت میں افغان عوام کے خلاف تھی۔ سابق صدر افغانستان حامد کرزئی نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں کرپشن کا ذمہ دار امریکہ ہے، بائیڈن انتظامیہ افغانستان کے منجمد فنڈز بحال کرے۔

متعلقہ خبریں