اہم خبریں

بھارت کا انٹرسیپٹر میزائل تجربہ کرنے کا دعویٰ

بھونیشور(نیوزڈیسک)بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او)اور بھارتی بحریہ نے ریاست اڑیسہ کے ساحل سے سمندر سے مار کرنے والے ایک انٹرسیپٹر میزائل کا پہلا فلائٹ تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے پریس انفارمیشن بیورو کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خلیج بنگال میں تجربے کا مقصد دشمن کے بیلسٹک میزائل کے خطرے سے نمٹنا اور اسے بے اثر کرناہے۔ڈی آر ڈی اونے بیلسٹک میزائل کے خطرات کو بے اثر کرنے کی صلاحیت کے ساتھ زمین سے مارکرنے والے بی ایم ڈی سسٹم کا مظاہرہ بھی کیاہے۔

متعلقہ خبریں