نیویارک (نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان میں خواتین پر عائد پابندیوں کے خلاف قرارداد پیش کی گئی،سلامتی کونسلکے اجلاس میں افغانستان میں خواتین پر پابندیوں کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔قرارداد میں طالبان سے خواتین پر عائد تمام پابندیاں واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔متفقہ قرارداد میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی افغان خواتین پر پابندی کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں اقوام متحدہ کی افغان خواتین ورکرز کو کام سے روک رکھا ہے۔
