اوٹاوا(نیوز ڈیسک) میری آواز کو مصنوعی ذہانت سے بنائے گانوں شامل کرسکتے ہیں ،معروف کینیڈین گلوکارہ نے شرط عائد کردی ۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین گلوکارہ گرائمز نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنائے گانوں میں اپنی آواز استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر انہوں نے اپنے بیان میں ساتھ میں انہوں نے شرط عائد کی کہ ان نئے کاموں سے حاصل ہونے والی آمدنی کا نصف منافع انہیں دیا جائے آپ کسی بھی جرمانے کا سامنا کیے بغیر میری آواز استعمال کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کی جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گلوکارہ نے کینیڈا کے گلوکار ڈریک اور دی ویکنڈ کا مصنوعی ذہانت کے ذریعے بنایا گیا جعلی گانا سامنے آیا تھا ، کینیڈین گلوکارہ گرائمز کا موقف اس واقعے کے بعد آیا۔
