اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا سعودی وزیرخارجہ سے رابطہ،سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء پر گفتگو۔ تفصیلاتت کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پر بات چیت ہوئی ،سوڈان میں جاری کشیدگی کو روکنے اور سلامتی کو یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلاء میں تعاون پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔
