اہم خبریں

فلسطین کے صدر محمود عباس سعودی عرب پہنچ گئے، ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات ہو گی

ریاض (اے بی این نیوز     )فلسطین کے صدر محمود عباس آج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی ملاقات ولی عہد محمد بن سلمان سے ہوگی۔ حماس کا وفد اسماعیل ہانیہ کی سربراہی میں سعودی عرب گیا ہے لیکن یہ محض اتفاق ہے کہ فلسطینی صدر بھی اس وقت دورے پر موجود ہیں۔ وفد میں شامل ارکان بیت اللّٰہ شریف میں عمرے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ریاض کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے بات کریں گے۔فلسطین کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق صدر محمود عباس اور سعودی ولی عہد مسئلہ فلسطین کی حالیہ صورتحال اور خطے کے معاملات پر بات چیت کے ساتھ ساتھ فلسطین اور سعودی عرب کے تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے بات چیت کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں