اہم خبریں

پیدل حج کیلئے جانے والے 2 پاکستانی ریاض پہنچ گئے،پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے پرجوش استقبال

ریاض ( عمران اعوان) پاکستان سے پیدل حج کرنے کی غرض سے دو پاکستانی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے جہاں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے ان کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا اور انکی کاوش کو خوب سراہا پاکستان کے شہر فیصل آباد کے رہائشی خالد غفور اور ذیشان احسان ہزاروں میل پیدل سفر کرکے چار ماہ میں دارالحکومت ریاض پہنچے گئے ہیں جہاں مجلس پاکستان کے زیر اہتمام تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے ان کی نیک مقصد کے لئے کی جانے والی کاوش کو خوب سراہا اور کہا کہ اس سے پاکستان کا نام روشن ہوا ہے اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پاکستانی اپنے ان ہم وطنوں پر فخر کا اظہار کر رہے ہیں اس موقعہ پر پاکستان سے پیدل سعودی عرب پہنچنے والے خالد غفور اور ذیشان احسان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اپیل کی کہ ان کے پاس تین ماہ کا عمرہ ویزہ ہے لہذا انہیں سعودی گورنمنٹ حج پرمٹ جاری کرے تاکہ وہ اپنے مقصد کو پورا کر سکیں تقریب سے مجلس پاکستان کے صدر رانا عبدالروف، وقار نسیم وامق،قاضی اسحاق میمن،رانا عمر سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا

 

متعلقہ خبریں