اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان نیھتن پورٹر نے کہا کہ پالیسیز پر عمل درآمد کی کوششوں میں مدد کیلئے خاطر خواہ مالی اعانت کے حصول کی ضرورت ہے ،پاکستانی وفد اور آئی ایم ایف سٹاف کی حالیہ ملاقاتوں میں مضبوط پالیسیوں کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پاکستانی حکام کی ان کوششوں کی حمایت کر رہا ہے ، پاکستان کے اہم دوست ممالک کی طرف سے مالی امداد کے حالیہ اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
