اہم خبریں

یواے ای کے بعد سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ کا امکان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یواے ای کی جانب سے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لیے ایک بلین ڈالر کی دوطرفہ امداد کی تصدیق کر دی گئی ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اماراتی حکام سے ڈیپازٹ لینے کیلئے دستاویزات مکمل کرنے میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کیلئے معاملات فائنل ہوچکے ہیں۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اب آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہونے میں صرف سعودی عرب کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے ہفتے سعودی عرب سے 2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ کا امکان ہے، سعودی عرب سے تصدیق کے بعد آئی ایم ایف کی بیرونی فنانسنگ کی شرائط پوری ہو جائیں گی۔

متعلقہ خبریں