نیویارک(نیوزڈیسک) پاکستان سمیت تیسری دنیا کے ممالک میں مڈل ایج صحافی‘ لکھاری اور اہل علم ودانش شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی امراض کا شکار ہورہے ہیں صحافیوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ”کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹ“نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ تیسری دنیا کے ممالک میں مڈل ایج کے صحافی ‘لکھاری اور اہل علم ودانش شدید مالی مشکلات کی وجہ سے ڈیپریشن اور دیگر ذہنی امراض میں مبتلا ہوکر موت کے منہ میں جارہے ہیں.پی پی آئی کے مطابق سی پی جے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ افغانستان اور ایران کے بعد پاکستان میں حالات انتہائی خراب ہیں جبکہ حیرت انگیزطور پر طویل جنگوں کا شکار ممالک عراق ‘شام اور لبنان وغیرہ کی رینکنگ پاکستان سے بہتر ہے.
