بیجنگ (نیوزڈیسک)چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہےکہ چینی حکام کو زندگیاں بچانے کے لیے اقدامات کرنےکی ہدایت کی ہے۔ چین میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں چینی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے نئی صورتحال کا سامنا ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ کورونا کی روک تھام اور اس پرقابو پانے کے لیے نئے سرے سے کام کرنا ہے، حب الوطنی پر مبنی صحت مہم کو ہدف بناکر چلانا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وبا پر قابو پانے کے لیے کمیونٹی لائن آف ڈیفنس کو مضبوط بنانا چاہیئے۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ وبا کی روک تھام کے لیے لوگوں کی زندگیوں اور صحت کو مؤثر انداز میں تحفظ دینا چاہیئے۔ چین میں کورونا پابندیاں نرم کرنے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چین میں آئندہ کچھ ماہ میں کورونا سے 10 لاکھ افرادکا انتقال ہوسکتا ہے۔