اہم خبریں

لیکس دستاویزات قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں، پینٹاگان

واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی محکمۂ دفاع نے حال ہی میں لیک ہونے والی خفیہ دستاویزات کو قومی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ قرار دیدیں۔ اس ضمن میں ہونے والے نقصان کو کم کرنے کے لیے حکام اقدامات کر رہے ہیں۔انٹرنیٹ پر حال ہی میں یوکرین جنگ سے متعلق امریکی محکمۂ دفاع کے جائزوں سمیت انتہائی خفیہ دستاویزات لیک ہوئی ہیں۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ خدشات موجود ہیں کہ مزید تفصیلات لیک ہوسکتی ہیں۔امریکی وزیرِ دفاع کے معاون کرس میہر نے پیر کو صحافیوں کو بتایا ہے کہ وزیر دفاع لائڈ آسٹن کو پہلی مرتبہ جمعرات کو اس بات کا علم ہوا کہ یوکرین جنگ میں امریکی فوجی کوششوں اور دیگر ممالک کی شامل انٹیلی جنس کی تفصیلات فراہم کرنے والی خفیہ بریفنگ سلائڈز لیک ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خفیہ دستاویزات کے لیکس ہونے کے بعد وزیرِ دفاع اتحادیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہوں نے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے روزانہ اجلاس کیے ہیں۔کرس میہر کے مطابق محکمۂ دفاع اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ “اس قسم کی معلومات کس طرح اور کسے پہنچائی گئی ہیں۔”ان کے بقول، لیکس دستاویزات کے معاملے پر ایک گروپ تشکیل دیا ہے جو نہ صرف معلومات کے لیک ہونے کے نقصان کا جائزہ لے گا بلکہ یہ جائزہ بھی لے گا کہ اس تک کسے رسائی حاصل ہے۔لیک ہونے والی سلائڈز میں یوکرین کی حمایت کے لیے امریکی تربیت اور سازو سامان کا شیڈول، نقصانات کا اندازہ، امریکہ اپنے اہم اتحادیوں اور شراکت داروں پر کیا نگرانی کر رہا ہے اور ان تعلقات کو کمزور کرنے کے لیے روس کیا اقدامات لے سکتا ہے، جیسی تفصیلات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں