نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ امن دستے کے قافلے پر حملہ کرنے والے مرکزی ملزم کو لبنان کی فوج نے گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حزب اللّٰہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ زیر حراست ملزم ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپ اور سیاسی تنظیم کا کارکن ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللّٰہ نے لبنان کی فوج کو ملزم کی گرفتاری میں مدد دی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملزم نے 15 دسمبر کو جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے قافلے پر فائرنگ کی تھی۔حملے میں آئرش اہلکار شان رونی ہلاک ہوگیا تھا، حزب اللّٰہ نے واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔