اہم خبریں

روس یوکرین جنگ کی خفیہ دستاویزات لیک،امریکا شدید گھبراہٹ کا شکار،انٹیلی جنس سرگر میاں محدود

واشنگٹن (  اے بی این نیوز   )غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین میں امریکا کی جنگی منصوبہ بندی سے متعلق خفیہ دستاویزات کی لیک نے امریکا میں ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا ہے کہ اس لیک کی وجہ سے یوکرین بھی کافی غصہ میں ہے کیونکہ لیک فائلوں میں جو معلومات تھیں یوکرین اسے روس سے خفیہ رکھنا چاہتا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اہم عہدوں پر فائز مغربی ممالک کے افسران نے کہا ہے کہ وہ قومی سلامتی سے متعلق ان خفیہ دستاویزات کے لیک ہونے سے نقصان کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی اعلیٰ حکام نے ان اقدامات کو غیر معمولی قرار دیا ہے جو کہ اعلیٰ طبقے میں گھبراہٹ کا ثبوت ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی حکام اور ان کے شراکت دار دونوں اس لیک سے پریشان اور غصے میں ہیں۔اس حوالے سے ایک یورپی انٹیلی جنس اہلکار نے خدشات کا اظہار کیا کہ اس لیک کی وجہ سے امریکا اور اتحادیوں کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ میں کمی ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں