نیویارک (نیوز ڈیسک) عالمی ریکارڈ یافتہ 44 سالہ امریکی سائیکلسٹ ایتھن بائیز کا رکی ٹکر سے ہلاک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق ایتھن بائیز عالمی ریکارڈ کے ساتھ ساتھ 10 مرتبہ نیشنل چیمپین بھی رہ چکے تھے۔ گزشتہ روز وہ امریکا کے شہر سان فرانسسکو میں سائیکل چلا رہے تھے کہ انہیں مخالف سمت سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے شدید زخمی ہوئے اسپتال پہنچایا گیا لیکن جان بر نہ ہوسکے ، امریکی پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں امریکی سپورٹس نے بھی اس پر افسوس کا اظہار کیا،ایتھن بائیز کے چاہنے والوں نے بھی انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ایتھن بائیز 1000 میٹر ٹائم ٹرائل میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں جسے ابھی تک توڑا نہیں جاسکا۔
