دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی وزیر خزانہ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کےمطابق وزیر خزانہ نرملا ستھرامان کی پیرکے روز طبیعت ناساز ہوئی جس کے باعث انہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ وزیر خزانہ کا نئی دہلی کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک یہ بات واضح نہیں ہوسکی ہے کہ وزیرخزانہ کو کس بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔