اہم خبریں

مزید ایک شرط پوری ،عالمی بینک سے 450 ملین ڈالر قرض منظوری کے امکانات پیدا ہوگئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے مزید ایک شرط پوری کر دی ،عالمی بینک سے 450 ملین ڈالر قرض منظوری کے امکانات پیدا ہوگئے ۔ ۔ وزارت خزانہ کے مطابق نیشنل ٹیکس کونسل کی جانب سے صوبوں اور وفاق کے درمیان سروسز پر ٹیکس وصولی قواعد کی منظوری دے دی گئی ،یہ ملک بھر میں ٹیکس وصولی کے نظام کو مربوط بنائے گی ، وزارت خزانہ نے اسے ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک سے قرضے کی وصولی میں یہ کردار ادا کرے گی ، صوبے کابینہ سے منظوری کے بعد یکم مئی تک اپنے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ صوبہ سندھ اگلے مالی سال سے ان قواعد کا نفاذ چاہتا ہے لیکن وفاق کی خواہش ہے کہ یہ رواں ماہ اپریل سے ہی نافذ کیا جائے ۔،قواعد کی منظوری اور عملدرآمد عالمی بینک کی جانب سے 450 ملین ڈالر کے قرض کے حصول میں واحد رکاوٹ تھی ۔

متعلقہ خبریں