اہم خبریں

چینی جاسوس غبارے نے امریکی ٹیکنالوجی کو ناکام بنادیا، اہم معلومات بیجنگ کو پہنچادیں

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکی فضا میں اڑنے والے چینی جاسوس غبارے نے امریکی فوجی تنصیبا ت کی خفیہ معلومات چین کو بھجوادیں،امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے چین کے جاسوسی طیارے کو فوجی تنصیبات سے متعلق حساس معلومات جمع کرنے سے روکنے کی ہرممکن کوشش کی گئی تاہم جاسوس غبارہ چین کو خفیہ معلومات بھیجنے میں کامیاب رہا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینی غبارے نے متعدد امریکی فوجی تنصیبات اور مقامات سے خفیہ معلومات براہ راست چین کو فراہم کردیں۔ چین بھیجی جانیوالی معلومات زیادہ ترفوجی اڈوں کے اہلکاروں کے رابطوں اور ہتھیاروں کے نظام سے نکلنے والے الیکٹرانک سگنلزسے متعلق تھیں۔فروری میں چینی جاسوس غبارہ امریکا اور کینیڈاکی فضائی حدود میں ایک ہفتے تک موجود رہا تھا جس کے بعد امریکی فوج نے چینی غبارے کو ساحلی علاقے میں مار گرایا تھا۔ چین نے اپنے کسی جاسوس غبارے کی امریکی فضائی حدود میں جانے کی تردید کی تھی۔

متعلقہ خبریں