واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکہ کی وسط مغربی اور جنوبی ریاستوں میں طوفانوں اور بادو باراں نے تباہی مچادی، طوفان سے مختلف علاقوں میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ امریکہ ذرائع ابلاغ کے مطابق سب سے زیادہ نقصانات ریاست آرکنسا، الی نوائے، انڈیانا، مسی سپی اور ٹینے سی میں ہوا ۔ طوفانوں کی وجہ سے 7 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔حکام کے مطابق درجنوں افراد اسپتال میں داخل ہیں جبکہ وسیع پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
