کیف (نیوزڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ نے یوکرین کیلئے 15 ارب 60 کروڑ ڈالر کے پروگرام کی منظوری دیدی۔ یہ رقم یوکرین کو اگلے چار سال کے دوران قسطوں میں ملے گی۔خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سنیچر کو منظور کیا گیا آئی ایم ایف کا یہ قرض پیکج اس عالمی معاونت کے پروگرام کا حصہ ہے جس کے تحت گزشتہ 13 ماہ سے روس کے حملے سے متاثرہ ملک کی معیشت کو سنبھالنے کے لیے 115 ارب ڈالر دیے جانے ہیں۔قبل ازیں جمعے کو تین امریکی حکام نے کہا تھا کہ یوکرین کی روس کے خلاف لڑائی کے لیے 2.6 بلین ڈالر کے امریکی فوجی امدادی پیکج کا اعلان متوقع ہے جس میں فضائی نگرانی کے ریڈار، اینٹی ٹینک راکٹ اور ایندھن کے ٹرک شامل ہو سکتے ہیں۔
