نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں چوروں نے فلمی انداز میں سرنگ کے ذریعے بینک میں نقب لگا کر ایک کروڑ روپے کا سونا چوری کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چوروں نے کانپور شہر میں اسٹیٹ بینک کی مقامی شاخ کے اندر عمارت سے متصل خالی پلاٹ سے 10 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی سرنگ کے ذریعے راستہ بنایا۔چوروں نے بینک میں لاکر توڑ کر ایک کلوگرام سے زائد وزن کا سونا چوری کیا تاہم چور کیش کے لاکر کا تالا نہ توڑ سکے جس میں 32 لاکھ نقد موجود تھے۔بینک حکام کے مطابق چوری ہونے والا سونا 29 افراد کا تھا جنہوں نے سونا رکھوا کر بینک سے قرض لیا ہوا تھا۔