اہم خبریں

امریکا،بیٹی کو انٹرنیٹ پر ہراساں کرنے کے الزام میں ماں گرفتار

مشی گن(نیوزڈیسک)امریکی خاتون کو اپنی ہی بیٹی اور اس کے بوائے فرینڈ کو انٹرنیٹ پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مشی گن کی رہائشی کیندرا گیل لیکاری نامی خاتون اپنی بیٹی اور اس کے بوائے فرینڈ کو ایک سال سے زائد عرصے تک بیوقوف بناتی رہی اور ہراساں کرتی رہی۔ بیٹی نے اس پریشان کن صورتحال کی شکایت اپنی والدہ سے ہی کی جس کے بعد والدہ ہی متعلقہ حکام تک اس کی شکایت لے کر گئیں اور اس کا الزام انہوں نے ان کی دوستوں پر لگادیا۔ خاتون کی جانب سے شکایت درج کروانے کے بعد حکام نے دسمبر 2021 میں اس کی چھان بین شروع کردی تھی۔خاتون اور لڑکے کی والدہ نے مل اس شخص کو ڈھونڈنا شروع کردیا جو ان دونوں کے بچوں کو ہراساں کر رہا تھا۔تفتیش کاروں کو یہ معلوم ہوا کہ لڑکی کی والدہ ہی اسے میسجز کرتی تھیں۔ انہوں نے بیٹی کو 2021 کے آغاز سے پریشان کرنا شروع کیا تھا۔خاتون نے ابتدا میں تو اپنی شناخت چھپائی ہوئی تھی لیکن بعد جب ایف بی آئی کے آئی ٹی ایکسپرٹ اس معاملے کی تحقیقات میں شامل ہوئے تو انہوں نے لیکاری کی تمام سرگرمیوں کا پتہ چلالیا۔ان پر پانچ مقدمات بنائے گئے، جن میں دو کم عمر افراد کے سوشل میڈیا کا تعاقب کرنا، کمپیوٹر کا غلط استعمال کرتے ہوئے جرم کرنا اور ایک انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے کا تھا۔

متعلقہ خبریں