اہم خبریں

اسرائیلی فوج کی مسجد اقصیٰ میں دراندازی پر سعودی عرب کا شدید ردعمل سامنے آگیا

ریاض (نیوزڈیسک ) قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں آباد کاروں کی در اندازی پر سعودی عرب کا مذمتی بیان سامنے آگیا، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں امن کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا باعث ہیں۔ سعودی دفتر خارجہ نے قابض اسرائیل افواج کی موجودگی میں مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں کے جارحانہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کر دیا ۔دفترخارجہ کے ترجمان کاکہنا ہے کہ ’اسرائیلی آباد کاروں نے فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصیٰ میں جو کچھ کیا اس سے امن کوششیں سبوتاژ ہوں گی ، یہ عمل مذہبی مقدس مقامات کے احترام کو یقینی بنانے والی بین الاقوامی روایات اور اصولوں کے سراسر منافی ہے‘۔ریاض دفتر خارجہ نے مملکت کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے جامع و منصفانہ حل تک رسائی اور ناجائز قبضے کے خاتمے کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کے ساتھ تھا، ہے اور رہے گا۔

متعلقہ خبریں