جدہ (نیوزڈیسک)عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کروناایک بار پھر سراٹھانے لگا،نئے کیسز میں اضافے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔سعودی وزارتِ صحت حکام نے کہا کہ کورونا کے 280 نئے کیسز اور 2 اموات ہوئی ہیں۔۔ سعودی عرب میں 68 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 123 مریض صحت یاب۔ریاض میں 102، جدہ میں 32، دمام میں 15، طائف میں 11 اور دیگر شہروں میں 10 سے کم کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
