واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکا کو اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین برفانی طوفان کا سامنا ہے جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں اور اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عالمی میڈیاکے مطابق امریکی ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ ان ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیشن گوئی ہے جبکہ اب تک 5 ہزار پروازیں منسوخ اور 22 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔ 13 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔برفباری کے باعث ٹریفک حادثات میں 50 سے زائد کاریں تباہ ہوگئیں اور دو موٹر سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح فارم ہاؤسز میں 25 کے قریب مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔