دہلی(نیوزڈیسک) بھارت کے شمال مشرقی حصے میں فوج کا ٹرک پہاڑی راستے سے پھسل کر کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے۔ہفتے کو بھارت کے شمال مشرق حصے میں فوج کا ٹرک پہاڑی راستے سے پھسل کر کھائی میں جاگرا جس کے نتیجے میں 16 فوجی ہلاک ہوگئے۔حادثہ بھارتی ریاست سِکم میں ایسے وقت پیش آیا جب فوجیوں کو لے جانے والا ٹرک چین کی سرحد کے قریب ایک پہاڑی علاقے سے گزررہا تھا۔بھارتی فوج کے مطابق ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے چار زخمی فوجیوں کو ہوائی جہاز کے ذریعے نکال لیا گیا۔حادثے میں تین افسران سمیت 13 فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔