واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکا میں شدید برفانی طوفان، معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں ،9 افراد ہلاک ،5 ہزار پروازیں منسوخ ،50سے زائد کاریں تباہ ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا کے مطابق امریکی ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ ان ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری تک جانے کی پیشن گوئی ہے،مسلسل پونے والی برفباری میں مجموعی طور پر 9 افراد ہلاک ہوگئے، 5 ہزار پروازیں منسوخ اور 22 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔ 13 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔برفباری کے باعث ٹریفک حادثات میں 50 سے زائد کاریں تباہ ہوگئیں اور دو موٹر سائیکلسٹ ہلاک ہوگئے۔ اسی طرح فارم ہاؤسز میں 25 کے قریب مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔یادرہے کہ برفانی طوفان سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے جب کہ واشنگٹن ڈی سی میں 1989ء کے بعد اور نیویارک میں 1906ء کے بعد اس کا سال کا کرسمس سرد ترین ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔